Friday, 29 November 2024


ملک بھر کی مویشی منڈیاں کانگو وائرس کی زد میں

ایمزٹی وی(ملتان) ملتان میں ڈی سی او نادر چٹھہ نے کانگو وائرس کی روک تھام کے لیئے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ۔

ملتان میں کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر مویشی منڈیوں کو شہری حدود سے باہر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں ملتان کے مضافاتی علاقوں میں 6 مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔

ملتان میں ڈی سی او نادر چٹھہ نے کانگو وائرس کی روک تھام کے لیئے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ملتان کے داخلی و خارجی راستوں پر اسکریننگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔

جانوروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کو خصوصی کٹ فراہم کی جائے گی جس میں ماسک، دستانے اور جوتے شامل ہیں۔ عید پر کھالوں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ رہے گی جبکہ آلائیشیں دفن کرنے کے لئیے خندقیں بھی کھودی جا رہی ہیں

Share this article

Leave a comment