Friday, 29 November 2024


حکومتی منظوری کے بغیر کوئی ڈیل نہیں ہو گی

ایمز ٹی وی (تجارت) ابراج گروپ نے کے الیکٹرک کو فروخت کرنے کی تیاری کرلی ہے، حکومت نے صاف بتا دیا کہ حکومتی منظوری کے بغیر کوئی ڈیل نہیں ہو گی، کے الیکٹرک کی نجکاری کا تجربہ پہلے ہی بہت اچھا ثابت نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’کے الیکٹرک‘‘ میں اکثریتی حصص رکھنے والا ’’ابراج گروپ‘‘ اپنے حصص کی فروخت کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ممکنہ خریداروں میں سب سے اہم چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک ہے، کے الیکٹرک کے چھیاسٹھ فیصد حصص دبئی کی کمپنی ابراج گروپ کے پاس ہیں جبکہ بقیہ چوبیس فیصد حصص حکومت پاکستان کے پاس ہیں۔ وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ حکومتی منظوری کے بنا کوئی ڈیل نہیں ہوسکتی، ابراج گروپ کے الیکٹرک نہیں فروخت کرسکتا۔ سیکریٹر ی پانی و بجلی یونس ڈھاگہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا فروخت پہلے ہی ایک خراب تجربہ رہا ہے۔

Share this article

Leave a comment