Friday, 29 November 2024


جی 20اجلاس میں شرکت کیلئے کئی عالمی رہنما چین پہنچ گئے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) چین میں ہونے والے جی 20اجلاس میں شرکت کے لئے عالمی رہنمائوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ،کینیڈین وزیر اعظم اور ترک صدر بیجنگ پہنچ گئے ۔

چین کے شہر ہینگ زہو میں جی20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی رہنماؤں کی چین آمد کا سلسلہ جاری ہے ،2 روزہ اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے۔

سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون، اطالوی وزیر اعظم میٹیو رینزی، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو چین پہنچ گئے ہیںجبکہ امریکی صدر باراک اوباما بھی امریکا سے چین کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔

اجلاس سے قبل چینی صدر ژی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان دو طرفہ امور پر ملاقات ہوئی۔

عالمی سربراہوں کی ہینگ زہو آمد پر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں۔ سڑکیں سنسان،دکانیں بند ہیں ،اجلاس کے مقام کے نزدیک فیکٹریاں اور پاور اسٹیشن بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment