Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان اختلافات شدید

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان اختلافات شدید ہو گئے ہیں اور چیئرمین عمران خان کی آمد کے موقع پر کئی پارٹی رہنماﺅں کو صوبائی صدرعبدالعلیم خان کے گھرداخلے سے روک دیاگیاجہاں تحریک انصاف کا جلاس ہوناتھا۔ این اے 122میں دھاندلی کے کیس میں الیکشن ٹربیونل پیشی کے بعد عبدالعلیم خان کے گھر پہنچنے تھے جہاں پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوناتھالیکن پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماءشفقت محمود سمیت کئی رہنماﺅں کو گھر میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم میڈیا کی نشاندہی پر شفقت محمود کو گھر کے عقبی دروازے سے اندر بلالیاگیاجبکہ شفقت محمود کے ہمراہ موجود سابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمرچیمہ نے عقبی دروازے سے داخل ہونے سے انکار کردیا،بتایاگیاہے کہ علیم خان کے گھر کے باہر پارٹی قیادت کو روکے جانے پر متعدد رہنماءناراض ہوگئے اور واپس چلے گئے ۔

Share this article

Leave a comment