Friday, 29 November 2024


لال حویلی کے اطراف گلی محلے سیل کرکےحالات خراب کرنےکی کوشش

ایمزٹی وی(راولپنڈی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج خودتحریک قصاص ریلی کی قیادت کریں گےجس کے لیے وہ اب سے کچھ دیر بعد ماڈل ٹاؤن لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوں گے.

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک نے قصاص ریلی کی تیاری مکمل کر لی اس میں بھی عوامی تحریک، عوامی مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کے کارکن شریک ہوں گے.

تحریک قصاص ریلی میں شیخ رشید اور دوسرے رہنما بھی شریک ہوں گے،دوسری طرف پولیس اور حکومت نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں.جبکہ راولپنڈی میں میٹرو کو بند کر دیا گیا ہے.

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نےگزشتہ روزاس مارچ کی قیادت خود کرنے کا اعلان کیا تھا.اس سے پہلے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے ریلی سے خطاب کریں گے.

شیخ شید کا کہناہے حکومت انا کا مسئلہ بناکر راستے روک رہی ہے۔لال حویلی کے اطراف گلی محلے سیل کرکےحالات خراب کرنےکی کوشش کی جارہی ہے.

شیخ رشید نے اےآروائی نیوزسے خصوصی گفتگو میں کہا کہ حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہوگی.انہوں نے کہا کہ حکومت سارا شہر بھی بندکردےتوبھی ریلی نہیں روک سکتی.

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی سے ریلی کی قیادت کرنی ہے جبکہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 1 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے.

کل لاکھوں‌ لوگ سڑکوں‌ پر ہوں‌ گے، طاہر القادری،

یاد رہے گزشتہ روز عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہناتھا کہ کل ہمارے احتجاج کے پہلے مرحلے کا آخری فیز ہونے جارہا ہے، لاکھوں لوگوں سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے تاکہ اگلے راؤنڈ کا موقع ہی نہ آئے.

Share this article

Leave a comment