Friday, 29 November 2024


بالی ووڈ کی نامور شخصیات کے درمیان جنگ کا آغاز

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہر اورایکٹر اجے دیوگن کے درمیان تعلقات کشیدگی اختیار کر گئے ہیں۔

اجے دیو گن نے کرن جوہر پر اپنی فلم’شیوائے‘کو ناکام بنانے کی سازشوں کا الزام عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ کرن جوہر نے میری فلم کو ناکامی سے دوچار کرنے کے لئے فلمی نقاد کمال راشد خان کو25لاکھ روپے کی رشوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجے دیوگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ایک فون کال کی ریکارڈنگ شیئر کی ہے جس میں فلمی نقاد نے اجے کی فلم کے حوالے سے منفی تبصرے کرنے کے لیے کرن جوہر سے 25 لاکھ لینے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔

اس ریکارڈ نگ کے لیک ہوجانے کے بعد اجے دیوگن اور کرن جوہرکے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ،بھارتی اداکار نے اپنی فلم کو ناکام کرنے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کرن جوہر اور کمال راشد خان سے تحقیقات کامطالبہ کردیا ہے۔

دوسری جانب کمال راشد خان نے پیسے لینے کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور نامور فلمساز کرن جوہر نے اس معاملے میں مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔

واضح رہے اجے دیو گن کی فلم ’شیوائے‘اور کرن جوہر کی فلم’اے دل ہے مشکل‘دیوالی کے موقع پر ایک ساتھ نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

Share this article

Leave a comment