Friday, 29 November 2024


شیشے کا پل خطرات کے بعص بند

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) چین میں 34 لاکھ ڈالر کی خطیر لاگت سے بننے والا شیشے کا پل افتتاح کے صرف دو ہفتے بعد ہی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شین جیاجی پارک میں واقع شیشے کا پل جو کہ چونتیس لاکھ ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا تھا اسے افتتاح کے 15 روزبعد ہی بند کردیا گیا۔

413

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس پل پر نہ توکوئی حادثہ پیش آیا ہے اور نہ ہی پل پر کوئی دراڑ پڑی ہے، تاہم سیاحوں کی بہت زیادہ آمدورفت کے سبب پل متاثر ہوا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ حکومت علاقے میں ہنگامی طور پر مرمت کے کام کی منصوبہ بندی کر رہی اور جمعے کو پل بند کر دیا گیا تھا۔ حکام کی جانب سے پل کے دوبارہ کھولے جانے کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

china2

اس نسبت کی وجہ یہ ہے کہ اوتار نامی فلم یہاں ہی فلمائی گئی تھی۔ شین جیاجی پارک میں واقع شیشے کا ایک پل سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنا جو کہ 430 میٹر کی بلندی پر ہے اور یہ 300 میٹر گہری کھائی پر بنا ہوا ہے۔

313

اس کے اففتاح کے بعد اسے دنیا کا سب سے اورنچا اور لمبا شیشے کا پل قرار دیا گیا تھا، شیشے کا یہ منفرد پل چارسوتیس میٹرکی بلندی پر تین سو میٹر گہری کھائی کے اوپر بنا ہوا ہے،یہ دنیا کا سب سے اونچا اور لمبا شیشے کا پل ہے۔

512

چین میں شیشے کا پُل خود کو باہمت ثابت کرنے والوں میں آج کل کافی مقبول ہے۔ پارک کے حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ 8000 لوگوں کو اس پل سے گزرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Share this article

Leave a comment