Friday, 29 November 2024


آفریدی پھر مشکل سے دوچار

ایمز ٹی وی (کھیل) سابق کپتان شاہد آفریدی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے اور گھٹنے کی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی کپ میں گزشتہ روز کا میچ نہ کھیل سکے ۔ بوم بوم شاہد آفریدی ا ن دنوں بائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں اور دو روز آرام کے بعد شاہد آفریدی نے فٹنس کی بحالی کے پروگرام میں حصہ لیا اور پھر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ایک میچ بھی کھیلا ۔ تاہم سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلا گیا میچ اچھا رہا لیکن بدقسمتی سے دائیں گھٹنے میں سوجن ہو گئی ہے جس کے باعث وہ آج میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملتان میں ہونے والے میچز تک وہ فٹ ہو جائیں گے ۔

Share this article

Leave a comment