Friday, 29 November 2024


پیپلز پارٹی کے دور کی خرابیوں کو دور کرنے میں وقت لگے گا، راجہ فاروق حیدر

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے آبائی حلقہ انتخاب چکار کے دورہ کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخراجات میں کمی کے لیے آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع نہیں کروں گا جس دن بارہ سے زائد وزیر ہوئے اس دن گھر چلا جائوں گا زیادہ وزیر قومی خزانہ پر بوجھ ہیں میں عوام پر بو جھ برداشت نہیں کر سکتا اگر ہم نے بھی چوہدری عبدالمجید والی سیاست اور حکمرانی کی تو آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ ایک سیٹ بھی نہیں لے سکے گی۔

جلسہ گاہ میں پہنچنے پر لیگی کارکنوں نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا چوہدری عبدالمجید اور سردار یعقوب کی طرح حکومت نہیں کروں گا اللہ کی سرزمین پر اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں ہے لوگوں نے ہمیں ووٹ پیپلز پارٹی کی کرپشن ،لاقانونیت ،میرٹ کی پامالی کی وجہ سے د یئے ہیں پیپلز پارٹی کے دور کی خرابیوں کو دور کرنے میں وقت لگے گا ہم ٹی ٹونٹی کھیلنے نہیں آئے پانچ سال پورے کریں گے اور عوام کا ہر مسئلہ حل ہو گا قانون میں تبدیلیاں لائیں گے تاکہ لوگوں کو جلد انصاف فراہم ہو باپ کا کیس پوتے تک نہ جائے میڈیا تنقید برائے اصلاح کرے تنقید برائے تذلیل کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کروں گاجس جگہ بھی ہاتھ ڈالتا ہوں ہر جگہ گند ہی گند نظر آتا ہے سرکاری ملازمین کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا جو ٹھیک کام نہیں کرے گا اسے گھر جانا ہو گا

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں ،کالجوں میں اساتذہ کو حاضر ہو نا پڑے گا ٹھیکہ سسٹم کا دور ختم ہو چکا ہے ، دیانتداری سے کام کرنے والے ملازمین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ، واپڈا نے آزاد کشمیر کو دیہی علاقوں میں رکھا ہوا ہے لوڈشیڈنگ کیمسئلہ پر میاں نواز شریف سے بہت جلد بات کروں گا، میرا وعدہ ہے کسی سے انتقام نہیں لوں گا ، ادھر وزیراعظم نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے چیئرمین شعبہ خارجہ امور غلام نبی نوشہری کے نام جوابی خط میں لکھا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے کوششیں جاری ر کھے گی ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے اقدامات کرے ، کشمیری آزادی کے حصول تک جدوجہدجاری رکھیں گے ۔

Share this article

Leave a comment