ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) افغانستان میں نیشنل سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 19 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نیشنل سیکورٹی فورسز اور انسداد دہشت گردی جوائنٹ آپریشن میں 19 طالبان مزاحمت کار ہلاک ہوئے۔ آپریشن میں 2 زخمی اورایک کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ صوبوں ننگرہار، پروان، بغلان، قندھار، زابل، ارزگان، میدان، وردک، لوگار، غزنی، خوست اور پکتیکا میں آپریشن کیاگیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، ہتھیاراور 31 قسم کی نصب کی جانے والی بم ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔
افغانستان میں 24 گھنٹوں میں 19 طالبان ہلاک، ایک گرفتار
- 08/12/2014
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 2233 K2_VIEWS
Leave a comment