Friday, 29 November 2024


پی آئی اے ایئر ہوسٹس سونا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

ایمزٹی وی(لاہور) کسٹم کورٹ نے سونا اسمگلنگ کیس میں ایئرہوسٹس نزہت کی درخواستِ ضمانت خارج کردی۔

کسٹم کورٹ لاہورمیں آج سونا اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں مبینہ ملزمہ ایئرہوسٹس نزہت کی درخواست ضمانت میں دو طرفہ دلائل سنے گئے۔

اس موقع پردرخواست گزارنزہت کی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا کہ سونا اسمگلنگ کا الزام غلط ہے وہ نہ تو سونا اسمگل کررہی تھی اور نہ اس کا اس واقعہ سے کوئی تعلق ہے۔

انسداد منشیات فورس کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیے


ملزمہ کو ٹھوس شواہد کی بناء پرحراست میں لیا گیا تھا یہ سنگین نوعیت کا کیس ہے جو ملک اورادارے کی بدنامی کا باعث بنا ہے لہذا ملزمہ کی درخواست ضمانت کو خارج قرار دیا جائے۔

دو طرفہ دلائل مکمل ہونے پرکسٹم کورٹ نے ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزمہ کو مزید تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ ایئرہوسٹس نزہت کو 2 کلوگرام سونا اسمگل کرتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا

Share this article

Leave a comment