Friday, 29 November 2024


سی پیک کے حوالے سے محکمہ پلاننگ

میں سیل کے قیام کو عملی جامع پہنایا جائے، وزیر اعلیٰ ایمزٹی وی (گلگت بلتستان)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی سیکریٹری پلاننگ اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ جی بی آر ایس پی کو فعال بنانے کےلئے اقدامات کئے جائیں میرٹ پر گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں لائی جائے جس کی صلاحیتوں سے ادارے کی کارکردگی کو فعال بنایا جاسکے۔

صوبائی حکومت نے جی بی آر ایس پی کو فعال بنانے کےلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شعیب سلطان سے ملاقات میں جی بی آر ایس پی کو فعال بنانے پر بات ہوئی ہے حکومت ان کی صلاحیتوں سے بھی بھرپور ا استعفادہ حاصل کرے گی وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری پلاننگ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ بورڈ آف انوسٹمنٹ قائم کرنے کے مرحلے میں تیزی لائی جائے بورڈ کے قیام سے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کےلئے مناسب پلیٹ فارم میسر آئے گا وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اسی لئے وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کی انڈسٹریز کےلئے برآمدان پر ٹیکس کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ان اقدامات سے بھرپور فائد ہ ہوگا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے محکمہ پلاننگ میں سیل کے قیام کو عملی جامع پہنایا جائے اور اس سیل کے حوالے سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری پلاننگ کو ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کی منظوری میں تاخیر نہ کی جائے تمام اداروں کو بھی سختی سے پابند کیا جائے کہ متعلقہ اداروں کے منصوبوں کو منظوری کےلئے بروقت محکمہ پلاننگ میں جمع کرائیں وزیر ا علیٰ نے کہاکہ ریجنل سطح پر محکمہ پلاننگ کے دفاتر جلد قائم کئے جائیں تاکہ منصوبوں کی مانیٹرنگ اوربروقت تکمیل یقینی ہو۔

Share this article

Leave a comment