Friday, 29 November 2024


ہیلری اور ٹرمپ آج مقابلےمیں آمنے سامنے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدارتی انتخابات سے قبل پہلی بار ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہونگے۔ دونوں کو براہ راست ایک دوسرے سے سوال پوچھنے اور تنقید کرنے کا موقع ملے گا ۔

ہلیری اور ٹرمپ کے درمیان امریکا میں ہونے والے صدارتی مقابلے سے قبل آج ایک اور مقابلہ ہونے جارہا ہے جس میں امریکی شہر نیویارک کے میوزئیم میں دونوں حریف ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگے۔

مقابلہ میں دونوں صدارتی امیدواروں کو موقع دیا جائے گا کہ وہ قومی سلامتی، فوجی امور اور دیگر امور پر ایک دوسرے سے براہ راست سوالات کر سکتے ہیں۔

اس تقریب میں سابق فوجیوں سمیت فعال سروس ارکان شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام مختلف امریکی نیوز چینل سے امریکی وقت کے مطابق آج رات آٹھ بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment