Thursday, 28 November 2024


پشاور، سرکاری اسپتالوں کی نرسوں نے ہڑتال کردی  

ایمزٹی وی (صحت) پشاور میں سرکاری اسپتالوں کی نرسوں نے مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی ہے۔ نرسوں نے اسپتالوں میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبرٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلکس سمیت سرکاری اسپتالوں کی نرسوں نے مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی ہے۔ نرسوں نے مختلف اسپتالوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔ ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نرسوں کے مطالبات میں سروس سٹرکچر، میس اور ڈریس الاؤنسز، ایک تنخواہ کے برابر نرس سکالرشپ، ترقیاں دینے سمیت 13 نکات شامل ہیں۔ نرسز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر فرح جلیل نے مظاہرین کو خطاب میں کہا کہ اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی کودیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نرسوں کی کمی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانچ ہزار خواتین اور ایک ہزار مرد نرسوں کی تعیناتی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

Share this article

Leave a comment