Friday, 29 November 2024


رائے ونڈدھرنا،عمران خان کو نوٹس جاری

ایمزٹی وی(لاہور)لاہور ہائیکورٹ نےرائے ونڈ میں دھرنے کے اعلان کے خلاف درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وفاقی حکومت کو 15 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نےمقامی شہری عاطف ستارکی درخواست کی سماعت کی درخواست گزارکےوکیل اے کے ڈوگر نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان حکمران جماعت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر رہے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے۔

عمران خان نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی رہائش گاہ رائے ونڈ کا گھیراؤ کرنےکیلئےدھرنا دینے کی بھی دھمکی دےرکھی ہے جس سے دونوں جماعتوں میں تصادم اندیشہ ہے، استدعاہے کہ عمران خان کو رائے ونڈ میں دھر نا دینے سے روکا جائے۔

Share this article

Leave a comment