Friday, 29 November 2024


ارض پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا


ایمزٹی وی (گلگت بلتستان) یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر قومی ہیرو شہیدلالک جان نشان حیدر کے مزار پر حاضری کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےفورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ارض پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا جو سبق ہمیں شہید لالک جان نشان حیدر کی بے مثال قربانی سے ملا ہے وہ ایک عظیم ورثہ ہے اور ہر زندہ قوم کا سرمایہ ءافتخار ہوتا ہے ہمیں اپنی وراثت پر فخر ہے جو جوان مردی ،ہمت اور جرات کی روایت ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے ڈالی ہے اس پر کسی صورت آنچ نہیں دیں گے

فورس کمانڈر نے مزید کہا کہ چھ ستمبر ملکی تاریخ میں ایک اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے جب دشمن نے اپنی عددی برتری کے نشے میں ہمارے پاک وطن پر حملہ کیا تھا مگر ہماری بہادر افواج نے اپنی جان کی بازی لگاکر اس سرزمین کی حفاظت کی اس دن ہماری افواج کے ساتھ بہادر قوم نے بھی بے مثال قربانیاں دے کر ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور عظیم کارنامہ انجام دیا جو تاریخ کا حصہ بن چکا ہے

ہماری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور ضرب عضب کی کاری ضرب کی بدولت دہشت گردوں کا نیب ورک غیر موثر ہوچکاہے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملنے والی گرانقدر کامیابیاں افواج پاکستان کے سپوتوں اور پاکستانی شہریوں کی ان قربانیوں کے مرہون منت ہیں جو انہوں نے ملک کی سالمیت اور دفاع کےلئے سرانجام دی ہیں ہماری افواج کے بہادر افسرز اور جوان آج بھی مختلف محاذوں پر پاکستان دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیں اور ملک اسلام اور قوم کی بقاءکےلئے اپنا خون نچھاور کر کے دشمن کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ ان کے جیتے جی پاکستان کی سلامتی کو متنزلزل نہیں کرسکتا ہے

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان جدید دفاعی سازو سامان سے لیس ایسی تنظیم ہے جن کا مقابلہ دنیا کی کسی بھی ترقی یافتہ افواج سے کیا جاسکتا ہے اور الحمداللہ پاکستان کی قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔اور اللہ نے چاہا تو وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز میں امن کا دوردورہ ہوگا اور پاکستان کا پرچم دنیاکی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں نمایاں طورپرلہراتا دکھائی دےگا۔

Share this article

Leave a comment