Thursday, 28 November 2024


پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) لاہورہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شاہد کریم نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف اداکار افتخار ٹھاکر کی درخواست کی سماعت کی۔  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارت کشمیریوں پر حملہ کر رہا ہے اور پاکستان میں غیرقانونی طورپربھارتی فلموں کی نمائش جاری ہے۔ حکومت کشمیریوں سے حمایت کے لیے دوغلی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترداف ہے ۔ کشمیر کی آزادی تک بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پرپابندی لگائی جائے۔

Share this article

Leave a comment