Friday, 29 November 2024


پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاوٗن کا آغاز

ایمزٹی وی(لاہور) پنجاب میں دہشت گردوں، کالعدم تنظیموں، سہولت کارروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کے لئے رینجرز کی تعیناتی کی سفارشات تیار کر لی گئیں۔

صوبے میں رینجرز کو 60 روز کے لئے محدود اختیارات دئیے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے سفارشات تیار کر کے سمری وزیر اعلی شہبازشریف کو بھیجوا دی گئی ہے۔ سمری میں بتایا گیا کہ پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کے تحت رینجرز کو پنجاب میں 60 روز کے لئے اختیارات دئیے جائیں گے۔

رینجرز کو اختیارات ملنے کے بعد انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کیساتھ ملکر مشترکہ آپریشن کر سکے گی۔ سمری میں پاکستان رینجرز کو جے آئی ٹیز میں نمائندگی دینے کا بھی کہا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment