ایمزٹی وی (سیاسی) اپوزیشن جماعتوں کےسیاسی جرگے نے حکومت اورتحریک انصاف پرایک بار پھربات چیت کرنے پرزوردیا ہے۔ جرگے کےسربراہ سراج الحق کاکہنا ہے کہ سیاسی حالات خراب رہے تو جمہوریت کی گاڑی کی بریکیں فیل ہو جائیںگی۔ سینیٹر رحمان ملک کی رہائش گاہ پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں سیاسی جرگے کا اجلاس ہوا، بعد میں جرگہ ارکان نےمیڈیا سے بات چیت کی، سربراہ جرگہ اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اب حکومت اور تحریک انصاف کاانتخابی دھاندلی سے متعلق کمیشن پرایک ہی موقف ہے توپھردیرکیسی ہے؟ حالات ایسے ہی رہےتو سیاسی گاڑی کی بریک فیل ہو جائیںگے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حالات میں بہتری لانے کیلئے سپریم کورٹ سےرجوع کرنےکا آپشن بھی زیرغورہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان خفیہ رابطے جاری ہیں۔ حکومتی وزیراور پی ٹی آئی کی ایک اعلیٰ شخصیت کی دوملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ تشدد سےگریز کیا جانا چاہیے، ملک بند کرنے کی بات کرنا مناسب نہیں ۔
حالات یہ ہی رہے تو جمہوریت کے بریک فیل ہو جائینگے، سراج الحق
- 09/12/2014
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 2032 K2_VIEWS
Leave a comment