Thursday, 28 November 2024


نیوپارک، سائنسدانوں نے مریخ ڈیٹا کی تصدیق مکمل کر لی

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) سائنسدانوں نے مریخ سے حاصل ڈیٹا کی تصدیق مکمل کر لی ہے کہ سرخ سیارے پر تقریبا ساڑھے تین ارب سال پہلے جھیل موجود تھی۔ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجی گئی روبوٹ گاڑی کیوروسٹی نے سرخ سیارے کی سطح پر ایسے مقام کی نشاندہی کی ہے، جس سے نظر آتا ہے کہ اْس جگہ پر ایک جھیل موجود رہی تھی۔ مریخ سے بھیجے گئے ڈیٹا کے دو سال تک تجزیئے کے بعد سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس جھیل کا ماحول انتہائی چھوٹے جانداروں یعنی بیکٹیریا، یا مائیکروبیئل لائف کے لیے سازگار تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ صورتحال تقریبا ساڑھے تین ارب سال پہلے تھی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کیوروسٹی نے جن چٹانوں کا تجزیہ کیا ہے، انمیں کاربن، ہائیڈروجن، آکسیجن، نائٹروجن اور سلفر کے آثار پائے گئے جو سادہ ترین زندگی کے آغاز کے لیے بہترین حالات فراہم کرتے ہیں ۔

Share this article

Leave a comment