ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک ) اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں نے قیدیوں سے تفتیش کے دوران بربریت اور وحشیانہ سلوک کا مظاہرہ کرنے والے امریکی حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے-اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق اور انسداد دہشت گردی کے لیے خصوصی نمائندے بن ایمرسن نے کہا کہ سی آئی اے کی جانب سے قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا منصوبہ اعلیٰ سطح پر تیا ر کیا جاتا ہے-انھوں نے کہا کہ جرائم کی منصوبہ بندی کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے والے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ کے سینیئر حکام کے خلاف قانونی کارروائی ضرور ہونی چاہیے جبکہ ان امریکی حکام اور سی آئی اے حکام کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے جو واٹر بورڈنگ جیسی جسمانی اذیتیں دینے کے مرتکب ہوئے ہیں۔
قیدیوں سے غیرانسانی سلوک پراقوام متحدہ کا امریکی حکام پر مقدمہ کا مطالبہ-
- 11/12/2014
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1747 K2_VIEWS
Leave a comment