ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) جنوبی افریقا میں انسانی اسمگلنگوں کے چنگل سے30ایشیائی باشندوں کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا،ان میں پندرہ پاکستانی اور پندرہ بنگلادیشی ہیں۔ انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی اورایک سوئس شہری کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔پولیس نے متاثرین کے خاندانوں سے دس لاکھ پاکستانی روپے کے عوض فی متاثرہ شخص کی رہائی کی پیش کش کردی- ان پر الزام ہے کہ انہوں نے30 ایشیائی باشندوں کی اسمگلنگ کی۔ ٹونگا پولیس کے ترجمان کے مطابق ان دونوں کے پاس سے 15 بنگلا دیشی شہری اور 15 پاکستانی شہری برآمد ہوئے جو انسانی اسمگلنگ کے متاثرین تھے ۔مشتبہ افراد کو انسانی اسمگلنگ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور جائے وقوعہ سے ملنے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا جس کے ذریعے متاثرین کو منتقل کیا جاتا تھا۔
جنوبی افریقا میں 15 پاکستانیوں کی رہائی کےلئے پولیس نے رقم طلب کرلی-
- 11/12/2014
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1688 K2_VIEWS
Leave a comment