Friday, 29 November 2024


کرکٹ چھوڑنے کے حوالے سے آفریدی کا اہم بیان

ایمز ٹی وی (کھیل) سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا اگر کرکٹ چھوڑنی ہوتی تو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فوراً بعد ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتا۔

ٹی ٹوینٹی کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ کراچی کے دارالسکون آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اورنا ہی مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ ہے، اگر کرکٹ چھوڑنی ہوتی تو ورلڈ کپ کے فوراًبعد ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتا اب بھی وہ فیصلہ کروں گا جس میں مجھے اور بورڈ کو فائدہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی جس میں کہا گیا ہو کہ مجھے میچ کھیلنے کا موقع دیں تو میں کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ چئیرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق سے بہت پرانا تعلق ہے ان کی دل سے عزت کرتا ہوں انہوں نے مجھے آئندہ کا لائحہ عمل دیا ہے جس پر ضرور عمل کروں گا۔
ٹی ٹوینٹی کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ داالسکون پہنچ کر انتہائی خوشی ہوئی اوربہت اچھا لگا آئندہ بھی فلاحی اداروں کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے۔ اس موقع پر دونوں کرکٹرنے بچوں کو تحائف بھی پیش کئے۔

Share this article

Leave a comment