Thursday, 28 November 2024


واشنگٹن میں پاک امریکی دفاعی گروپ کا اجلاس ختم

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) پاک ، امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کا اجلاس ختم ہوگیا، امریکا نے شمالی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک نے کی، پاکستان کے سیکریٹری دفاع بھی انکے ہمراہ موجود تھے، اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں قیام امن و استحکام اور القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کو شکست دینے کے لیے دو طرفہ تعاون ضروری ہے۔ امریکا نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن کی اہمیت کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ آپریشن کے نتیجے میں جنگجوئوں کی کمر ٹوٹی ہے۔اس موقع پر امریکا نے پاکستانی وفد کو آگاہ کیا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قیام کا مقصد افغان سیکورٹی فورسز کی تربیت کرنا اور القاعدہ کے دوبارہ ابھرنے کے خدشات کو روکنا ہے، پاک، افغان، سرحد پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کی جانب سے پاکستان کو بھرپور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔

Share this article

Leave a comment