Friday, 29 November 2024


شارع فیصل پر ٹریفک جام کا توڑ نکال لیا


ایمز ٹی وی (کراچی) شارع فیصل پر رکشا اور ہیو ی ٹریفک چلانے پر پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق پیر سے ہوگا۔

کراچی کی مرکزی سڑک شارع فیصل آئے دن ٹریفک جام کی شکایات کے باعث ٹریفک پولیس نے شارع فیصل پر ٹریفک رواں رکھنے کے لیے اہم پلان تشکیل دے دیا ٹریفک پولیس نے شارع فیصل پرہیوی ٹریفک اور رکشے چلانے پر پابندی لگادی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے رپورٹر کامل عارف کے مطابق پیر سے شارع فیصل پر رکشا اور ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی ہوگی خلاف ورزی کی صورت میں ٹریفک پولیس کارروائی کرے گی۔


ٹریفک پولیس کے نئے ٹریفک پلان کے مطابق شارع فیصل پر لوڈنگ گاڑیاں بھی نہیں چلائی جاسکیں گی، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق شارع فیصل پر نیا ٹریفک پلان ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، نئے ٹریفک پلان پر عمل درآمد پیر سے ہوگا۔

Share this article

Leave a comment