Friday, 29 November 2024


شکار پورمیں گرفتارخود کش بمبار کے تہلکہ خیز انکشافات

ایمز ٹی وی(شکار پور) عیدگاہ پر خودکش حملے کی کوشش کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔


سندھ کے ضلع شکارپور کی تحصیل خانپور میں نماز عید کے دوران دو خود کش حملوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ملزم کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے جہاں ملزم سے تحقیقات کی جائیں گی کہ اسے کس نے خود کش حملہ کرنے کا ٹاسک دیا، اس کے سہولت کار کون کون تھے، تحقیقات کی بنیاد پر چھاپے مارے جائیں گے۔

خود کش بمبار کے مطابق وہ ایک دن پہلے بلوچستان سے آیا تھا اور ایک مقامی ہوٹل میں رکا، جس کا اسے نام معلوم نہیں، خود کش بمبار نے انکشاف کیاکہ یہاں آنے سے پہلے اسےانجکشن بھی لگایا گیا اور ساڑھے چار ہزار روپے دیئے گئے۔


اس ضمن میں شکار پورمیں عید کے اجتماع کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنانے والے بہادر پولیس کانسٹیبل نذر محمد نے کہا ہے کہ حملہ آور کو دیکھ کر للکارا اور پیچھا کر کے گولی ماری۔

Share this article

Leave a comment