Friday, 29 November 2024


وادی ہنزہ میں منفرد انداز میں قربانی کا گوشت تقسیم

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)وادی کے کمیونٹی سینٹر کے سرسبز گارڈن میں تقریباً 130 جانور قربانی کے لیے موجود تھے، جبکہ مقامی افراد اور رضاکار اپنے آلات کو دھار لگا رہے تھے، گارڈن میں موجود کسی شخص کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان جانوروں کے مالکان کون ہیں. نماز عید کے بعد، مجمع میں موجود چند افراد نے زور دار آواز میں نمازیوں سے درخواست کی کہ وہ قربانی کے لیے اپنے جانور پیش کرنے والوں کے لیے خصوصی دعا کریں۔

تمام جانور ایک ہی کمیونٹی سینٹر میں ذبح کیے گئے، جس کے بعد ان کا گوشت مقامی افراد میں برابر تقسیم کیا گیا اور ہر کسی کو، چاہے اس نے خود قربانی کی ہو یا نہیں، گوشت کا ایک جتنا حصہ دیا گیا۔علاقے میں قربانی کی اس منفرد روایت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیر افضل کا کہنا تھا کہ ’رضاکاروں کا گروپ، جسے قربانی کے انتظام کی ذمہ داری دی جاتی ہے، وہ یہ نوٹ کرتا ہے کہ کون کون قربانی کا خواہشمند ہے۔

Share this article

Leave a comment