Friday, 29 November 2024


خاتون کو گھسیٹ کر پولیس اسٹیشن لایاگیا


ایمزٹی وی (لاہور) خاتون کنول نے خاوند کی جانب سے تشدد کے بعد پولیس کو درخواست دی تھی۔ پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر کنول بی بی بیگم کوٹ چوکی پہنچی مگر پولیس کی جانب سے کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ کنول بی بی تھانے میں پولیس والوں کو دہائیاں دیتی رہی۔
خاتون کے شور شرابے سے تنگ آ کر سے پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور سب انسپکٹر انصاف کنول کو گھسیٹ کر چوکی میں لے گیا۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Share this article

Leave a comment