Thursday, 28 November 2024


گلگت بلتستان میں راما فیسٹیول کا آغاز


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) استور چارروزہ راما پولوفیسٹول کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہو گیا ۔اس سلسلے میں دن 9بجے براس بینڈ اور دیسی بینڈ کی دھنو ں میں تما م پولو ٹیموں نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا ۔پہلے دن 8 ٹیموں کے مابین میچزکھیلے گئے ۔ راما فیسٹول کی افتتاحی تقر یب کے مہما ن خصوصی ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفر اللہ خان اور میر محفل پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل تھے ۔


ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے راما فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی کاوشوں اورگلگت بلتستان کے عوام کے تعاون سے خطے کو امن کا گہوارہ بنایا ہے گلگت بلتستان میں امن کی بحالی ہماری اولین تر جیح ہے گلگت بلتستان میں سابقہ ادوار میں فرقہ واریت ،لسانیت اور قومیت نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا تھاتو صوبائی حکومت نے اس طرح کے کھیلوں کے ذریعے امن کی بحالی کو یقینی بنایا اور آج گلگت بلتستان کے لوگوں کو پرامن ماحول کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولو ہمارا روائتی کھیل ہے اس کھیل کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کام کر رہی ہے اس موقعے پر پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت و کھیل گلگت بلتستان برکت جمیل نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس فیسٹول کو 3دن سے بڑھا کر چار د ن کر دیا گیا ہے اس فیسٹول کو بڑھانے کا اصل مقصد یہاں کی سیاحت کو فروغ دینا ہے تو انشا اللہ اس طرح کے فیسٹول دیگر اضلاع میں بھی کرواینگے اورمیں یقین دلاتا ہوں کہ گلگت بلتستان میں ہم اپنے دور میں سیاحت کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ۔

Share this article

Leave a comment