Thursday, 28 November 2024


ٹربیونل کے تھیلے کھولنے کے حکم پر انکوائری کمیشن کا پہلا اجلاس آج ہوگا 

ایمزٹی وی (سیاسی) این اے 122 مبینہ دھاندلی کیس میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکلاء آج لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرینگے۔ ٹربیونل کےتھیلے کھولنے کے حکم پر انکوائری کمیشن کا پہلا اجلاس آج ڈی سی او آفس میں ہو رہا ہے۔ این اے 122 لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کو عمران خان کے مقابلے میں کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ عمران خان کی جانب سےدھاندلی کے الزامات پر الیکشن ٹربیونل نے حلقے کے انتخابی ریکارڈ کے معائنے اور ووٹوں کے تھیلے کھولنے کا حکم دیا تھا۔ انکوائری کمیشن نے اس سلسلے میں اسپیکر سردار ایاز صادق اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج ڈی سی او آفس طلب کر رکھا ہے۔ پہلے اجلاس میں ریٹرننگ افسر کے ساتھ الیکشن کمیشن کے نمائندے اور دیگر فریقین بھی شامل ہوںگے۔ دوسری جانب سردار ایاز صادق کے وکلاء ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف آج لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رہے ہیں ۔

Share this article

Leave a comment