Thursday, 28 November 2024


بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں سردی میں مزید اضافہ، منفی 9 تک پہنچ گیا

ایمزٹی وی (موسمیات) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ قلات میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں کل کی نسبت آج سردی شدت مزید بڑھ گئی ہے، شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی آئی ہے اور شہر کی سڑکوں پر کھڑا تک پانی جم گیا ہے جبکہ گھروں سے باہر جگہ جگہ مزدور طبقہ لکڑی سے آگ جلا کر اپنے ہاتھ سیک رہے ہیں۔ اسی طرح قلات درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا ہے اور شدید سرد موسم میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دالبندین، ژوب، نوکنڈی، زیارت، پشین اور پنجگور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی موسم شدید سرد اور خشک ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے ۔

Share this article

Leave a comment