Friday, 29 November 2024


تیس ٹن وزنی جدید فیڈ کیبن کو دنیا بلندی پر نصب کردیا گیا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں دنیا کی سب سے بڑی دوربین پر ’’فیڈ کیبن ‘‘نصب کردیا گیا ہے۔ تیس ٹن وزنی جدید فیڈ کیبن کو ایک سو تیس میٹر بلندی سے رسیوں کی مدد سے نصب کیا گیا ہے، جو دوربین کے ریسیور کے طور پر کام کرے گا اور بیرون خلاء سے آنے والے سگنلز کو جمع کرے گا۔

0.2
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے خلاء میں پوشیدہ رازوں کو بہتر طریقے سے جاننے میں مدد ملے گی۔ فاسٹ نامی یہ دوربین فٹ بال کے تیس میدانوں جتنی جگہ گھیرتی ہے، یہ دنیا میں موجود دیگر دوربینوں سے کئی گنا زیادہ طاقتور بھی ہے، جو کچھ عرصہ میں کام کرنا شروع کردے گی۔

0.1
دوربین کا حجم 30فٹبال گراﺅنڈز کے برابر ہے، دوربین کی تنصیب کا کام پانچ سال بعد مکمل ہوئی ہے، یہ دوربین دیگر جدید آلات کے مقابلےمیں آسمان کو دو گنازیادہ سکین کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

0.3
اس دوربین میں پانچ سو میٹر قطر کے ریفلیکٹر لگائے گئے ہیں جب کہ 4450 پینلز نصب کیے گئے ہیں، ہر پینل کی ایک سطح کی لمبائی 11 میٹر ہے۔

Share this article

Leave a comment