Friday, 29 November 2024


سابق رکن سندھ اسمبلی منظر امام سمیت 9 افراد قتل کئے


ایمز ٹی وی(کراچی) پیرآباد پولیس نے کارروائی کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی منظر امام سمیت 9 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر اشفاق عرف چیف کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم اشفاق عرف چیف نے دوران تفتیش 2013 میں ایم کیو ایم منظر امام سمیت 9 افرادکو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے اور ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ہے۔

ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں افسر حسین، محمد ربانی، علاؤ الدین عرف کالا پپو، کامران عرف پسوڑی اور دیگر کے ساتھ کارروائیاں کرتے ہوئے سال 2010 میں ملزم نے ساتھیوں سمیت بلوچ کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو قتل کیا تاہم 2011 میں ملزم نے نامعلوم پختونوں کو سیکٹر ساڑھے 11 میں قتل کیا۔

ملزم نے سال 2011 میں اورنگی ٹاؤن میں عقیل نامی شخص کو قتل اور 2010 میں 2 افراد کو قتل کیا ۔ ملزم نے 2011 میں صداقت حسین جعفری کو سلیم آباد میں قتل کیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش 2013 میں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی منظر امام کو افسر حسین کے کہنے پر قتل کیا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے مزید بتایا کہ ’’ملزم نے دوران تفتیش جلاؤ گھیراؤ، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے۔ ملزم کے خلاف اورنگی ٹاؤن کے تھانہ اقبال مارکیٹ میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے ایم کیو ایم کے رکن پارلیمنٹ منظر امام کو 2013 اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا

Share this article

Leave a comment