Friday, 29 November 2024


جنگی مشقوں کے دوران پاک فضائیہ کا پائلٹ شہید


ایمزٹی وی(خیبر ایجنسی)پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ جمرود کے پہاڑی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ عمرشہزاد شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں گرکر تباہ ہوگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمرود کے پہاڑی علاقے میں گرنے والا طیارہ پاک فضائیہ کا تھا جو قبائلی علاقے میں معمول کی پرواز پر تھا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

\ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جمرود کے قریب پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس میں پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ عمرشہزاد شہید ہوگئے جبکہ جائے حادثہ پر عام شہریوں کے کسی قسم کے جانی نقصنا کی کوئی اطلاع نہیں ہیں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ائیرہیڈ کواٹر نے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیاہے۔

Share this article

Leave a comment