Friday, 29 November 2024


پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ میں جانے والوں کو ہم کرایہ دیں گے


ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ میں جانے والوں کو ہم کرایہ بھی دیں گے اور سواری بھی۔ تحریک انصاف کے کارکنان کو رائے ونڈ مارچ میں مکمل سکیورٹی اور کھلے راستے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ کے شرکاء کو ہم کرایہ بھی دیں گے اور ان کو سواری بھی فراہم کی جائے گی تاکہ احتجاج کرنے والے آرام سے جلسہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس کے باوجود بھی عمران خان رائے ونڈ مارچ میں پانچ لاکھ تو دور کی بات اگر دو لاکھ افراد بھی جمع نہ کر پائے تو احتجاج کرنے والوں کو قوم سے معافی مانگ کر سیاست چھوڑ دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے رائے ونڈ مارچ کے بارے میں تمام منفی خبریں خود پھیلا رہی ہے، قائد نواز شریف کی ہدایت پر رائے ونڈ مارچ کے روٹ پر کوئی لیگی کارکنان یا ڈنڈا بردار فورس نہیں ہو گی اور پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے قافلوں کو حفاظت کے ساتھ لاہور آنے دیا جائے گا

Share this article

Leave a comment