امریکی انتخابات کا اہم مرحلہ آن پہنچا
ایمز ٹی وی (واشنگٹن) امریکی انتخابی مہم کے دوران دو اہم صدارتی امیدواروں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا براہ راست مذاکرہ آج ہوگا، جو امریکی صدارتی انتخابات اور دونوں امیدواروں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکی انتخابات کا اہم مرحلہ آن پہنچا ہے، دونوں صدارتی امیدوار آج آمنے سامنے ہوں گے، امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈٹرمپ کے درمیان پہلا مذاکرہ ہوگا، جس کے لئے عوام انتہائی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں یہ مباحثہ امریکی وقت کے مطابق پیر کی رات گیارہ بجے ہوگا، جسے متعدد ٹی وی چینلز براہ راست نشرکریں گے، تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ امریکی انتخابی مہم کے دوران صدارتی امیدواروں کے درمیان ڈیبیٹ کا مرحلہ انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے ووٹرز کا رجحان بھی تبدیل ہوسکتا ہے، جس سے صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر پڑسکتا ہے۔ رائے عامہ کے حالیہ جائزوں کے مطابق، کلنٹن اور ٹرمپ دونوں کی مقبولیت کی شرح برابر ہوگئی ہے۔
امریکی انتخابات کا ایم مرحلہ آن پہنچا
- 26/09/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1342 K2_VIEWS
Leave a comment