Thursday, 28 November 2024


پشاور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم بچوں کی شہادت  پر آج ملک بھر میں سوگ 

 ایمز ٹی وی (کراچی) پشاور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم بچوں کی شہادت  پر آج ملک بھر میں سوگ کا سماں ہے شہر شہر کاروباری سرگرمیاں معطل اور سرکاری عمارتوں پر پرچم سر نگوں ہے۔ ملک بھر کی عدالتوں میں بھی آج ہڑتال کی جارہی ہے۔پاکستانی تاریخ کے المناک سانحے پر آ ج  ہر آنکھ اشکبار اورہر دل سوگوار ہے سانحے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پشاور کے مختلف علاقوں میں ادا کی جا رہی ہے۔ملک بھر میں آج دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ہے۔اور شہدا کے ایصال ثواب کیلئے تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔کوئٹہ میں پشاور سانحہ کے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فجر کی نماز کے بعد خصوصی دعائیں کی گئی۔ پشاور میں شہادت پانے والے آرمی اسکول کے طالبعلم اور اسٹاف کی بلندی درجات کیلئے کراچی سمیت ملک بھر کے اسکولوں میں قرآن خوانی اور دعا کاسلسلہ جاری ہے فیصل آباد کے تعلیمی اداروں میں سانحہ پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں۔سانحہ پشاور نے دنیابھر کو غم میں ڈبو دیاہے اور اسی سلسلے میں پڑوسی ملک بھارت میں بچوں نے دومنٹ کی خاموشی اختیار کی اور منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں ۔بھارت کے سکولوں میں سانحہ پشاور میں زخمی ہونیوالے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خاموشی اختیار کی گئی بچوں نے دہشتگردی کے خلاف پلے کارڈز بھی اُٹھارکھے تھے اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

Share this article

Leave a comment