Friday, 29 November 2024


رائے ونڈ مارچ کیلئےسیکیورٹی اور کھلے راستے دیں گے،رانا ثناء اللہ

ایمزٹی وی(لاہور) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو رائے ونڈ مارچ میں مکمل سکیورٹی اور کھلے راستے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے رائے ونڈ مارچ کے بارے تمام منفی خبریں خود پھیلا رہی ہے۔ رائے ونڈ مارچ کے روٹ پر کوئی لیگی یا ڈنڈا بردار فورس نہیں ہو گی اور پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے قافلوں کو حفاظت کے ساتھ لاہور آنے دیا جائے گ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے رائے ونڈ مارچ میں دو لاکھ افراد لانے کا اعلان کیا ہے اگر اتنے افراد نہ آئے تو عمران خان قوم کو معاف کر دیں اور رائے ونڈ مارچ کے فلاپ شو کے بعد قوم کی جان بھی چھوڑ دیں

Share this article

Leave a comment