Friday, 29 November 2024


لاہور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ


ایمزٹی وی(لاہور) محکمہ صحت پنجاب نے رائیونڈ مارچ کے پیش نظر لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے 30ستمبر کو ہونے والے رائیونڈ مارچ کے سلسلے میں لاہور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اورتمام ہستپالوں کے ایم ایس صاحبان کو ہر گھنٹے بعد ہسپتال کا چکر لگانے کی ہدایت کی ہے۔
ایمرجنسی ممکنہ ہنگامی صورت حال کے باعث لگائی گئی ہے جس دوران تمام بڑے 7ٹیچنگ اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے سرجیکل اور میڈیکل وارڈز میں ایمرجنسی نافذ رہے گی

Share this article

Leave a comment