Friday, 29 November 2024


نجی جامعات کے تمام کیمپسز کو بند کرنے کا فیصلہ

ایمز ٹی وی ( لاہور) ارفع کریم ٹاور میں چیئر پرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر نظام الدین کی زیر صدارت میں اہم ترین اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں قائم پرائیوٹ یو نیورسٹیوں کو نجی کالجوں کے الحاق کی اجازت نہیں ہو گی۔پنجاب میں نجی یونیورسٹییوں کے تمام کیمپسز کو بند کیاجائے گا ۔ جو حکومت پنجاب کی اجازت کے بغیرکھولے گئے ہیں ۔ اور ایسی تمام یونیورسٹیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

 

نجی یونیورسٹیاں کالجوں کے الحاق کو ختم کر کے رپورٹ دینے کے قابل ہوں گی۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ نجی یو نیورسٹیوں کو فر نچائز کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مزید براں جاری ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور جن یونیورسٹیوں میں یہ پروگرام غیر قانونی طور پر چلائے جا رہے ہیں ان کے کیسز کمیشن کے سامنے پیش کیئے جائیں گے۔

Share this article

Leave a comment