Friday, 29 November 2024


صوبہ بھر میں بل بورڈز کی تیاری کا کام شروع

ایمز ٹی وی (پشاور) خیبر پختونخواحکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو عوام تک پہنچانے کیلئے صوبہ بھر میں بل بورڈز کی تیاری کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائیگا۔اس ضمن میں متعلقہ محکموں کااجلاس ایڈشنل سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ محمد بشیر خان مروت کی زیرصدارت ان کے دفتر میں منعقدہ ہوا جس میں ڈائریکٹراطلاعاتو تعلقات عامہ خیبر پختونخواشعیب الدین اور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات فرووس خان کے علاوہ ابتدائی و ثانوی تعلیم،پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،پولیس اور صحت کے نمائندے نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی حکومت کے مزکورہ اہم شعبوں میں اٹھانے والے نمایاں اقدامات کوبل بورڈ کی تشہیری کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے سلسلہ میں مختلف امور پر غور و حوض ہوا اور مقرہ وقت میں اس منصوبہ کو مکمل کرنے کیلئے ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں سارے متعلقہ محکموں کی مشاورت سے متعدد فیصلے کئے گئے جس کے مطابق صحت ،پولیس ،اعلیٰ تعلیم اور ابتدائی و ثانی تعلیم کے محکمے پہلے مرحلہ میں ڈویژ نل ہیڈ کوارٹرزمیں بل بورڈز کی تعصب کیلئے 2،نمایاںاور موزوں مقامات کی نشاندہی کرکے محکمہ اطلاعات اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ارسال کریں گے اور اس منصوبے کا آغاز سب سے پہلے صوبائی صدر مقام پشاور سے کیا جائیگا۔اس منصوبے کو چار ماہ کے مختصر عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بل بورڈز کی تیاری کے ٹینڈرہوچکے ہیں اور ٹھیکہ آئندہ چند دنوں میں دینے کے بعد ان بل بورڈز کی تیاری کاکام شروع ہو جائیگا۔

Share this article

Leave a comment