Thursday, 28 November 2024


مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا ہوگی


ایمز ٹی وی ( کوئٹہ ) سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کہا ہے کہ بچوں کو زندگی گزارنے کی مہارتوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے والدین، اساتذہ اور دا نشوروں کو اپنے رویوں میں تبدیل لانا ہوگی، بچوں کو پرائمری تک ان کی مادری زبانوں میں تعلیم حاصل کرنے کا حق دینے کے لئے پالیسی سازوں کو عملی اقداما ت کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز دانشوروادیب ڈاکڑ شاہ محمد مری،ڈاکٹر برکت شاہ، سیاد کے پروجیکٹ مینیجر جان محمد، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ضلع کو ئٹہ نور بانو، عبد الستار، مس شائستہ پروین میر اور مس رضوانہ نے یوتھ ایکٹوازم اینڈ ڈ ویلپمنٹ کے زیر اہتمام زندگی گزارنے کی مہارتوں کو عنوان سے بوائز اسکاﺅٹس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے تو بچوں کو جبراً خاموش رکھنے کی عادتوں کو بدلنا ہوگا والدین گھر میں اور اساتذہ تعلینی اداروں میں بچوں کو خاموش رہنے کی تلقین کرتے دکھائی دیتے ہیں، جب تک بچہ بولے گا نہیں تو سوال نہیں کرے گا اور جب سوال نہیں کرے گا تو سیکھے گا نہیں ۔ اس لئے عالمی ادارہ یونیسکو نے دنیا بھر کے بچوں کو اپنی مادری میں تعلیم دینے پر زور دیا ہے
عبدالستار نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کو بچوں سے متعلق اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا، پروین میر نے کہا کہ آج کے نوجوان کو دوسروں سے شکوے شکایت کرنے کے بجائے اپنی دنیا خود بنانی ہے، مس شائستہ اور رضوانہ نے نسل نو کو کتاب سے ٹوٹتے ہوئے رشتے کو جوڑنے پر توبہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Share this article

Leave a comment