Thursday, 28 November 2024


پاکستان :تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملافضل اللہ سمیت دیگر اہم شدت پسندوں کی حوالگی کا مطالبہ 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) سانحہ پشاور کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کی عسکری قیادت سے باضابطہ طورپر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملافضل اللہ سمیت دیگر اہم شدت پسندوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ، آرمی چیف نے اعلیٰ افغان عسکری قیادت سے ملاقات کی اورپشاور کے سکول میں ہونیوالی دہشتگردی کے شواہد سے آگاہ کرتے ہوئے طالبان قیادت اور دیگر شدت پسندوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا،آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی ملٹری آپریشن بھی موجود ہیں اور افغانستا ن کے اندر پاک افغان سرحد کے قریب پاک افغان سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کا بھی امکان ہے ۔ پاکستان کی قیادت کی طرف سے باضابطہ مطالبے اور سانحہ پشاور کے بعد ’ضرب عضب ‘ کی وجہ سے افغانستان میں چھپے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا امکان ہے ۔

Share this article

Leave a comment