Friday, 29 November 2024


وقت کی پابندی سے دفتر آنے کا سرکلر جاری

ایمز ٹی وی ( کراچی) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل عظمیٰ کراچی کے تمام افسران اور اسٹاف کو وقت کی پا بندی کے ساتھ دفتر آنے کا سر کلر جاری کیا ہے اس سرکل کے مطابق تمام افسران اور اسٹاف وقت کی پابندی کرتے ہوئے صبح 9بجے تک اپنی ڈیو ٹیوں پر حاضر رہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ حاضری رجسڑ پردستخط کرنے کے بعد اکثر اسٹاف اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر نہیں رہتے اور تاخیر سے دفتر پہنچتے ہیں، اس قسم کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ترک کرنا ہو گا اور ملازمت کے اوقات میں موجود رہنا ہو گا بصورت دیگران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment