Thursday, 28 November 2024


ترکی میں تختہ پلٹنے کے الزام میں فٹبال مداحوں پر مقدمہ

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک  )ترکی کی ایک اہم فٹبال ٹیم کے 35 حامیوں کے خلاف گزشتہ روز  مقدمے کی سماعت شروع ہوئی لیکن بعد میں اسے ملتوی کر دیا گیا۔

ان کے لیے سنہ 2013 میں رجب طیب اردوگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس موقعے پر بیسکتاز نامی فٹبال ٹیم کے حامیوں نے استنبول میں عدالت کے سامنے مظاہرے کیے-

یاد رہے کہ ایک سال قبل جب رجب طیب اردوگان کی حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے تھے اس وقت وہ ملک کے وزیر اعظم  تھے۔

استغاثہ نے ان تمام 35 افراد پر اردوگان کی حکومت کو گرانے کا الزام لگایا ہے۔

گذشتہ دنوں صحافیوں کی گرفتاری پر یورپی یونین نے ترکی حکومت پر تنقید کی تھی۔

Share this article

Leave a comment