Friday, 29 November 2024


سلمان خان کو سبق سکھانا ہو گا، انتہا پسند خاتون کی دھمکی

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ ڈیسک) ہندو انتہا پسند خاتون کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو سبق سکھانا ہو گا، اگر پاکستانی فنکاروں سے انتا ہی پیار ہے تو وہیں چلے جائیں ۔ دبنگ ہیرو سلمان خان کا پاکستانی فنکاروں کے حق میں دیا گیا بیان انتہا پسندوں کو آگ لگا گیا ، شیوسینا کی رہنما منیشا کیانڈے جلے بھنے بیان دینے لگی ، ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو پاکستان سے اتنا ہی پیار ہے تو وہیں چلے جائیں ۔

ہندو انتہا پسند خاتون کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو سبق سکھانا ہو گا، اگر پاکستانی فنکاروں سے انتا ہی پیار ہے تو وہیں چلے جائیں۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران سلو بھائی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ،بھارت آنے کے لیے انہیں ہماری حکومت ہی ویزا دیتی ہے ۔ سلمان خان کا دبنگ بیان پاکستانی کے خلاف پراپیگنڈے میں مصروف بھارتی میڈیا کو بھی ایک آنکھ نہیں بھایا ہے ۔ واضح رہے کہ اوڑی حملے کے بعد ہندوستان کی قوم پرست جماعتوں نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹوں کے دوران بھارت چھوڑ کر جانے کا الٹی میٹم دیا تھا ۔

Share this article

Leave a comment