ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والا پہلا مباحثہ ری پبلکن امیدوار مائیک پنس کے نام رہا ، مباحثے میں ڈیموکریٹک امیدوار ٹم کین نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے وعدہ خلافی کی اور جھوٹ بولا، ری پبلکن امیدوار نے کہا کہ امریکی عوام جانتے ہیں اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے ۔
پہلے مباحثے میں مائیک پنس نے 48فیصد پوائنٹس حاصل کرکے برتری حاصل کر لی ، ڈیموکریٹک امیدوار ٹیم کین 42 فیصد پوائنٹس لے پائے ۔
مباحثے میں ڈیموکریٹ امیدوار ٹم کین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے وعدہ خلافی اور جھوٹ بولا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امیدوار بنے تو ٹیکس گوشوارے ظاہر کریں گے لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا۔
مائیک پنس نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ بزنس مین ہیں،ٹرمپ نےہزاروں نوکریاں پیداکیں، ٹرمپ نے سو صفحات پر مشتمل معلومات جمع کرائی ہیںاور ٹیکس گوشوارے آڈٹ کے بعد جاری کئے جائیں گے ۔
دہشتگردی کے معاملے پر بھی دونوں امیدواروں میں گرما گرم بحث ہوئی ،ٹم کین نے کہا کہ اوباما کے دور میں دہشتگردی کے خطرات کم ہوئے،کیونکہ اسامہ بن لادن مارا گیااور ہیلری کلنٹن اس ٹیم میں تھی جس نےاسامہ کوہلاک کیا۔
جس پر ری پبلکن امیدوار نے کہا کہ وہ اوباما کو اسامہ کی ہلاکت کا کریڈٹ دیں گے لیکن عراق 2009میں محفوظ ہوچکاتھامگراوباماکی پالیسیوں کےسبب اب ویسانہیں، اوباماحکومت نےایسا سیکورٹی خلاپیدا کیا کہ عراق اب کم محفوظ ہے ٹرمپ اورمیرےلیےسیکورٹی پہلی ترجیح ہوگی۔