Friday, 29 November 2024


دہشتگردی کے منطقی انجام تک صف اول میں کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی

ایمزٹی وی(پشاور) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور پیپلزپارٹی کے دیگررہنماوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اب منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔ پیپلزپارٹی اس مقصد کے لیے صف اول میں کھڑے ہونے کو تیار ہیں۔ پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ، قائم علی شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف اور دیگر رہنماوں نے پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس سے پہلے سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی گئی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ بد ھ کو ہونے والی اے پی سی میں پہلی مرتبہ قبول کیا گیا کہ یہ ہماری جنگ ہے، اسے مزید برداشت نہیں کر سکتے، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے دو سو دہشت گرد گرفتار کئے ہیں جن میں سے صرف چار کو سزا ملی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بلاول بھٹو زرداری اورآصف زرداری کی جانب سے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جو دہشت گردوں کا حامی ہے، اب اسکے خلاف بھی کھڑے ہونے کا وقت ہے۔ شیری رحمان نے کہا جو دہشت گردوں کا دوست ہے، وہ ملک کا غدار ہے ۔

Share this article

Leave a comment