Friday, 29 November 2024


شرپسندوں کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے،رانا ثناءاللہ


ایمزٹی وی(لاہور)رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف میں مائنس ون فارمولے کی تجویز پیش کر دی، کہتے ہیں عمران خان کی جذباتیت پی ٹی آئی کو کسی بڑے حادثے سے دوچار کر دے گی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی بندش پاکستان کی بندش کے مترادف ہے اور اسلام آباد کی بندش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی بندش کا خواب دیکھنے والے طالبان بھی نامراد ہوئے اور طالبان خان بھی ذلیل و رسواء ہو نگے۔
وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اجازت نہ دی تو صوبائی حکومتیں شرپسندوں کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی اور عمران خان کو غیرذمہ دارانہ طرز عمل پر قوم کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

Share this article

Leave a comment