Thursday, 28 November 2024


موسم سرما نے بالائی علاقوں میں دستک دے دی

ایمز ٹی وی ( گلگت )گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری نےموسم سرد کردیا ہے۔ موسم سرما نے بالائی علاقوں میں دستک دی تو گرم ملبوسات کی دکانیں بھی سج گئیں ۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج مالاکنڈ، پشاور،بنوں راولپنڈی ،سرگودھا، لاہور، ملتان میں بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما نے رنگ دکھا نا شروع کردیا ، گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے پہاڑوں پر گزشتہ روز سے موسم سرما کی پہلی برف باری اور ضلع بھر کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے بعد علاقے میں موسم سرد ہوگیا ہے۔ضلع ہنزہ میں گزشتہ رات کی ہلکی بارش نے موسم کو ٹھنڈا کردیا ہے ۔

ضلع استور میں موسم ابر آلود ہے اور پہاڑوں سے آتی ٹھنڈی ہوائیں موسم کو مزید سرد کررہی ہیں ۔موسم سرما کے بالائی علاقوں میں دستک دیتے ہی کئی جیکٹس، شالوں اور سویٹرز کی دکانیں سج گئی ہیں۔ ادھر مری، لوئردیر، اپردیر، چترال میں بادل چھائے ہوئے ہیں،جس سے موسم کافی خوشگوار ہے۔سندھ اور پنجاب میں موسم بار بار تبدیل ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Share this article

Leave a comment